اشاعتیں

اگست, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یومِ آزادی: پاکستان کی بہتری کا آغاز مجھ سے

تصویر
  اگست — یومِ آزادی مبارک 🇵🇰 آزادی صرف ایک دن جشن منانے، جھنڈیاں لگانے اور ملی نغمے سننے کا نام نہیں، بلکہ آزادی ہمیں یہ ذمہ داری بھی دیتی ہے کہ ہم اپنے وطن، اپنے معاشرے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آج یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں صرف یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان ہمارے لیے کیا کر رہا ہے؟ بلکہ ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ اگر ہم واقعی اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور پُرامن دیکھنا چاہتے ہیں تو تبدیلی کا آغاز دوسروں سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے کرنا ہوگا۔ ہم اپنے اندر چند چھوٹی مگر اہم اصلاحات لا سکتے ہیں: اپنے رویے میں نرمی پیدا کریں۔ دوسروں کی عزت کریں، اختلافِ رائے کو دشمنی نہ بنائیں اور کسی کی دل آزاری سے بچیں۔ سچ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ جھوٹ، دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے وقتی فائدہ تو حاصل ہوسکتا ہے، مگر ایک مضبوط معاشرہ سچائی اور دیانت داری ہی سے بنتا ہے۔ قانون کی پابندی کریں۔ ہم دوسروں سے قانون پر عمل کرنے کی توقع رکھنے سے پہلے خود ٹریفک قوانین، سرکاری اصولوں اور معاشرتی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔ صفائی کا خیال ...

پاکستان، وسیب، طلباء اور نوجوانوں کے مستقبل پر اہم گفتگو

تصویر
  قابلِ احترام قائد شہید عاطف حسین خان مزاری گروپ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار شمشیر خان مزاری صاحب کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان، وسیب، طلباء اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے میرا سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے مسائل، تعلیم، مستقبل اور پاکستان کی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار سے متعلق اہم گفتگو کی گئی۔ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ 🇵🇰✨ میری کوشش ہے کہ نوجوانوں کی آواز، ان کے مسائل اور ان کے بہتر مستقبل سے متعلق اہم باتیں مؤثر انداز میں سامنے لائی جائیں۔ محمد عبید درانی (UD) Hashtags #SardarShamsherKhanMazari #AtifHussainKhanMazari #YouthOfPakistan #Students #Pakistan #Waseeb #SouthPunjab #YouthVoice #MediaBriefing #MuhammadUbaidDurrani #UD