اشاعتیں

Urdu Story Real Life Story Emotional Story Life After Mother Family Story Motivational Story Urdu Literature UD Writing Social Life Personal Experience لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

📖 سنو! یہ بھی ایک زندگی ہے — باب دوم: ادھوری خوشیوں کا سفر

تصویر
 📖 سنو! یہ بھی ایک زندگی ہے ✍️ تحریر: محمد عبید درانی (UD) باب دوم: ادھوری خوشیوں کا سفر ماں کے بعد زندگی… ویسی نہیں رہتی جیسی پہلے ہوتی ہے۔ کچھ خوشیاں آتی تو رہتی ہیں، مگر ان میں وہ بات نہیں ہوتی۔ ایک خلا… جو کبھی پُر نہیں ہوتا۔ والدہ کے جانے کے بعد، زندگی نے جیسے ایک نیا رخ لے لیا۔ گھر میں ذمہ داریاں بڑھ گئیں، اور حالات نے جلدی سمجھدار بنا دیا۔ اسی دوران میری شادی بھی ہو گئی۔ گھر میں بہن زیرِ تعلیم تھیں، بھائی اکثر باہر رہتے تھے، تو ایک “گھر سنبھالنے والی موجودگی” کی ضرورت بھی تھی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد، والد صاحب نے بھی دوسری شادی کر لی۔ میں نے کبھی اپنے والد کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا۔ انہوں نے ہمیشہ ہماری خاطر بہت کچھ کیا، ہم سے محبت بھی کی اور اپنی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ لیکن… یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دوسری شادی سے فرق پڑتا ہے۔ یہ ایک یونیورسل سچ ہے۔ اس کے باوجود، میں نے کبھی بے ادبی کا راستہ نہیں اپنایا۔ کیونکہ میں جانتا ہوں… والدین انسان کے لیے سب کچھ ہوتے ہیں۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے، اور باپ کی ناراضی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے زندگی کو قبول کیا…...