اشاعتیں

Life Reality لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کچھ لوگ باہر سے مضبوط ہوتے ہیں، اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں

تصویر
 کچھ لوگ درد چھپانے میں ماہر ہو جاتے ہیں دنیا ہمیشہ اُن لوگوں کو مضبوط سمجھتی ہے جو خاموش رہتے ہیں۔ جو ہر حال میں مسکرا دیتے ہیں۔ جو ہر تکلیف کے باوجود لوگوں کے درمیان نارمل رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض اوقات سب سے زیادہ ٹوٹا ہوا انسان وہی ہوتا ہے جو سب سے زیادہ خاموش ہوتا ہے۔ میں نے زندگی میں ہمیشہ لوگوں کے جذبات محسوس کیے ہیں۔ کسی کو اداس دیکھوں تو دل خود اداس ہو جاتا ہے۔ کسی کو روتا دیکھوں تو آنکھیں خود نم ہو جاتی ہیں۔ آج بھی فلموں اور ڈراموں کے emotional scenes میرے دل پر اثر کرتے ہیں۔ کیونکہ شاید میرا دل ابھی مکمل طور پر پتھر نہیں بنا۔ لوگ کہتے ہیں “اتنا emotional نہیں ہونا چاہیے” لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ احساس رکھنے والے لوگ اس دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ وہ صرف اپنا درد نہیں جیتے، وہ دوسروں کا درد بھی محسوس کرتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ کسی کے لئے آسانی بن سکوں۔ جہاں کسی کو سہارا چاہیے تھا وہاں سہارا دیا۔ جہاں کسی کو وقت چاہیے تھا وہاں اپنا وقت دیا۔ جہاں کسی کو محبت چاہیے تھی وہاں خلوص دیا۔ لیکن زندگی نے آہستہ آہستہ یہ سکھا دیا کہ...

ماں — وہ رشتہ جو کبھی مطلب نہیں رکھتا

تصویر
 ماں — وہ واحد رشتہ جو کبھی مطلب نہیں رکھتا ساری زندگی گزاری جن کے لئے… جب گرا تو کسی نے بھی نہ پوچھا۔ تب مجھے صرف ایک رشتہ دنیا میں سمجھ آیا۔ ماں کا رشتہ… جو اس دنیا میں میرے لئے بغیر مطلب کے تھا۔ اور وہی رشتہ میں کھو چکا ہوں۔ میری ماں… میرا چہرہ دیکھ کر سمجھ جاتی تھی کہ میرا پیٹ خراب ہے، میں پریشان ہوں، میں خاموش کیوں ہوں، یا میرے دل میں کیا چل رہا ہے۔ اسے لفظوں کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ ماں صرف ماں ہوتی ہے۔ وہ بچے کی خاموشی بھی پڑھ لیتی ہے۔ آج حالت یہ ہے کہ میں دو دو مہینے اکیلا گزار دیتا ہوں۔ بڑی سے بڑی پریشانی مجھ پر گر پڑے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ تم ٹھیک ہو؟ تم نے کھانا کھایا؟ تم راتوں کو جاگ کیوں رہے ہو؟ تم اتنے خاموش کیوں ہو؟ اس دنیا میں لوگ صرف تب تک ساتھ ہوتے ہیں جب تک ان کا مطلب ہوتا ہے۔ زرا سی غلطی بھی یہ دنیا معاف نہیں کرتی۔ خاص طور پر وہ لوگ جن کے لئے انسان اپنی نیند، اپنا سکون، اپنی خوشیاں تک قربان کر دے۔ لیکن پھر بھی ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ اکیلا ہے۔ بہت رشتے بنے… بہت ٹوٹے… کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑا۔ کیونکہ اکثر رشت...

If You Speak, People Dislike You 💔 | Deep Reality of Life | Emotional Poetry | UD

تصویر
 If you keep doing, people like you. If you speak, people dislike you. 💔 This short but deep poetry reflects the reality of human nature. As long as you stay silent, everything feels fine, but the moment you speak the truth — perspectives change. If these lines touched your heart, don’t forget to Like, Share & Follow ❤️ ━━━━━━━━━━━━━━ Writer / Author: Muhammad Ubaid Durrani (UD) © All Rights Reserved ━━━━━━━━━━━━━━ 🛒 Best Deals & Useful Links: 👉 Daraz Best Deals: https://go.urtrackinglink.com/aff_c?offer_id=164&aff_id=167218&subid=daraz_general 👉 Trending Accessories: https://go.urtrackinglink.com/aff_c?offer_id=164&aff_id=167218 👉 Amazon Deals: https://amzn.to/3YourLinkHere 👉 Fashion Deals: https://go.urtrackinglink.com/aff_c?offer_id=1955&aff_id=167218

sahara-sirf-allah-hai-urdu-motivational-story

تصویر
 📖 سنو! یہ بھی ایک زندگی ہے ✍️ تحریر: محمد عبید درانی (UD) باب چہارم: سہارا صرف ایک زندگی نے مجھے ایک بات بار بار سکھائی… کہ انسان کو کسی ایک انسان پر نہیں، اپنے رب پر بھروسا کرنا چاہیے۔ میں نے دیکھا ہے— رشتے، دوستیاں، تعلقات… سب ساتھ دیتے ہیں، مگر ہمیشہ نہیں۔ کبھی حوصلہ دیتے ہیں، کبھی امید بن جاتے ہیں، مگر وقت آنے پر اکثر خاموش بھی ہو جاتے ہیں۔ یہ شکایت نہیں… یہ ایک حقیقت ہے۔ میں نے یہ بھی سیکھا کہ کسی کو الزام دینا آسان ہے، مگر اصل طاقت یہ ہے کہ انسان خود کو سنبھالے، خود کو مضبوط کرے۔ میں کسی کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتا، کیونکہ ہر انسان اپنی جگہ مجبور بھی ہوتا ہے۔ لیکن میں نے اپنی زندگی سے ایک اصول نکالا: انسان کو اپنی زندگی اپنے دم پر جینی چاہیے، اور اصل سہارا صرف اللہ کی ذات کو بنانا چاہیے۔ وقت سکھاتا ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ تب تک ہوتے ہیں جب تک انہیں آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ کمزور ہوں، مشکل میں ہوں، یا حالات آپ کے خلاف ہوں— تو اکثر لوگ دور ہو جاتے ہیں۔ اور جب آپ مضبوط ہوں، کامیاب ہوں، یا کسی کام کے ہوں— تو وہی لوگ قریب آ جاتے ہیں۔ یہی دنیا کا طریقہ ہے۔ میں نے ایسے حالات بھی دی...