ماں — وہ رشتہ جو کبھی مطلب نہیں رکھتا

 ماں — وہ واحد رشتہ جو کبھی مطلب نہیں رکھتا


ساری زندگی گزاری جن کے لئے…

جب گرا تو کسی نے بھی نہ پوچھا۔

تب مجھے صرف ایک رشتہ دنیا میں سمجھ آیا۔


ماں کا رشتہ…

جو اس دنیا میں میرے لئے

بغیر مطلب کے تھا۔


اور وہی رشتہ

میں کھو چکا ہوں۔


میری ماں…

میرا چہرہ دیکھ کر سمجھ جاتی تھی

کہ میرا پیٹ خراب ہے،

میں پریشان ہوں،

میں خاموش کیوں ہوں،

یا میرے دل میں کیا چل رہا ہے۔


اسے لفظوں کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔

ماں صرف ماں ہوتی ہے۔

وہ بچے کی خاموشی بھی پڑھ لیتی ہے۔


آج حالت یہ ہے

کہ میں دو دو مہینے اکیلا گزار دیتا ہوں۔

بڑی سے بڑی پریشانی مجھ پر گر پڑے

کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔


کوئی نہیں پوچھتا

کہ تم ٹھیک ہو؟

تم نے کھانا کھایا؟

تم راتوں کو جاگ کیوں رہے ہو؟

تم اتنے خاموش کیوں ہو؟


اس دنیا میں

لوگ صرف تب تک ساتھ ہوتے ہیں

جب تک ان کا مطلب ہوتا ہے۔


زرا سی غلطی بھی

یہ دنیا معاف نہیں کرتی۔

خاص طور پر وہ لوگ

جن کے لئے انسان

اپنی نیند، اپنا سکون،

اپنی خوشیاں تک قربان کر دے۔


لیکن پھر بھی

ایک وقت ایسا آتا ہے

جب انسان کو احساس ہوتا ہے

کہ وہ اکیلا ہے۔


بہت رشتے بنے…

بہت ٹوٹے…

کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑا۔

کیونکہ اکثر رشتوں میں مطلب شامل تھا۔


فرق پڑا تو صرف ماں کے جانے کا پڑا۔


کیونکہ ماں

واحد ہستی ہوتی ہے

جو انسان کی ناکامی میں بھی ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

جو غلطیوں پر بھی دعا دیتی ہے۔

جو خالی جیب میں بھی

اپنے بچے کو بادشاہ سمجھتی ہے۔


ماں چلی جائے تو

گھر صرف دیواریں رہ جاتا ہے۔

اور انسان اندر سے

ہمیشہ کے لئے تھک جاتا ہے۔


بعض اوقات انسان

لوگوں کے ہجوم میں بھی اکیلا ہوتا ہے۔

مسکراتا ہے…

باتیں بھی کرتا ہے…

لیکن اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔


میں نے سیکھ لیا ہے

کہ اس دنیا میں

ہر رشتہ وقت کے ساتھ بدل سکتا ہے۔

سوائے ماں کے۔


ماں وہ واحد رشتہ ہے

جو انسان کے لئے

بغیر مطلب کے جیتا ہے،

بغیر مطلب کے روتا ہے،

اور بغیر مطلب کے دعا کرتا ہے۔


آج بھی جب کسی ماں کو

اپنے بچے کا خیال رکھتے دیکھتا ہوں

تو دل خاموش ہو جاتا ہے۔

آنکھیں بھر آتی ہیں۔


کیونکہ مجھے اپنی ماں یاد آتی ہے۔


15 سال گزر گئے…

لیکن ماں کی کمی

آج بھی ویسی ہی ہے۔


اللّٰہ میری ماں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤍

تحریر و احساسات:
محمد عبید درانی ✍️
“کچھ درد لفظوں میں نہیں، صرف خاموشیوں میں محسوس ہوتے ہیں۔”


#Maa #Mother #MothersDay #UrduQuotes #UrduPoetry #EmotionalWriting #MaaKiYaad #SadLines #UrduPost #UDExplorerDiaries


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حسد کیوں خطرناک ہے؟ دل، سوچ اور زندگی تباہ ہونے کی حقیقت

آخر سچا سبق یاد ہوا | صبر، قربانی اور اخلاق