📖 سنو! یہ بھی ایک زندگی ہے | باب سوم: واپسی کا راستہ (جاری) | جذباتی سچی کہانی 📖 A True Life Story in Urdu | Suno! Ye Bhi Ek Zindagi Hai | Chapter 3
📖 سنو! یہ بھی ایک زندگی ہے
✍️ تحریر: محمد عبید درانی (UD)
باب سوم: واپسی کا راستہ (جاری)
انسان جب خود کو کھونے لگتا ہے…
تو اسے اپنے اندر سے آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
میں بھی ایک ایسے ہی دور سے گزرا…
جہاں جسم تھک چکا تھا،
دل ڈر چکا تھا،
اور روح جواب مانگ رہی تھی۔
جلتے پاؤں، ڈسا جسم، چھلنی جگر، خوف اے دل
اگر یہی تھی زندگی، تو حساب دے چکے ہم
✍️ محمد عبید درانی (UD)
یہ صرف الفاظ نہیں تھے…
یہ میری حالت تھی۔
میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا—
دھوکے، منافقت، خودغرضی…
اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دل نے سوال کیا:
کوئی تو ویکسین ہوگی
اس وبائے منافقت کی
✍️ محمد عبید درانی (UD)
میں لوگوں میں سچ ڈھونڈتا رہا…
اپنوں میں وفا تلاش کرتا رہا…
مگر حقیقت کچھ اور تھی۔
میں جا بجا ڈھونڈتا ہوں تمہیں
تم مل کر بھی نہیں ملتے
✍️ محمد عبید درانی (UD)
زندگی نے مجھے سکھایا کہ
ہر رشتہ ہمیشہ ساتھ نہیں دیتا۔
عشق سے گھائل ہوا، نہ گلہ کسی دھوکے کا
بے بسی ہی توڑ دیتی ہے ہر دل کے رشتوں کو
✍️ محمد عبید درانی (UD)
میں نے خود کو بھی پرکھا…
اور ایک تلخ سچ کا سامنا کیا:
میں کِس قَدَر مُنافِق اِنسان ہُوں،
سچ کا سَبَق پَڑھاؤں اور خُود بَرداشت نہ کَرُوں۔
✍️ محمد عبید درانی (UD)
یہ اعتراف ہی میری تبدیلی کی شروعات تھا۔
پھر میں نے خود کو سنبھالنا شروع کیا…
صبر کو اپنایا،
اور اللہ کی طرف لوٹ آیا۔
خوفِ دل، خوفِ زندگی، خوفِ موت
اک خوف چھوڑ کر کتنے خوف پال لئے
تو یاد آیا تو سب خوف مٹ گئے
ہم نے تیرے سوا سب سہارے ٹال لئے
✍️ محمد عبید درانی (UD)
میں نے سیکھا کہ
زندگی کے فیصلے ہمیشہ دل سے نہیں کرنے چاہئیں…
جسم کی طرح دل بھی چادر کو دیکھے،
دل کے فیصلے اکثر نقصان دے جاتے ہیں۔
✍️ محمد عبید درانی (UD)
آج میں جب پیچھے دیکھتا ہوں تو لگتا ہے…
میں واقعی بہت کچھ جھیل چکا ہوں۔
دیکھو تو سہی، سوچو تو سہی۔
ہم پر کیا گزری، اور ہم گزر گئے۔
✍️ محمد عبید درانی (UD)
زندگی نے مجھے جلایا بھی…
اور مکمل بھی کیا۔
ماچس جلتی دیکھی تو اچھا لگا مجھے۔
وہ خود کو جلا کر بھی مکمل ہو جاتی ہے۔
✍️ محمد عبید درانی (UD)
آج میں یہی کہتا ہوں:
عبید کو چاہے جو مرضی سمجھو
بس انسان کو انسان سمجھو
✍️ محمد عبید درانی (UD)
اور شاید زندگی کا اصل راز بھی یہی ہے:
لکڑیاں توڑ کر سبق ملا اکائی کا
اک رہو بچ جاؤ راز ہے بقائی کا
✍️ محمد عبید درانی (UD)
✨ خلاصہ
یہ باب صرف واپسی کی کہانی نہیں…
یہ خود کو پہچاننے،
ٹوٹنے،
اور پھر جڑنے کا سفر ہے۔Original Author: Muhammad Ubaid Durrani (UD)
👉 All Rights Reserve
💬 اگر یہ تحریر آپ کے دل کو چھو گئی ہو تو comment ضرور کریں۔
d

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں